اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.05 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سالانہ شرح 1.73 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی سالانہ شرح 1.73 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے، ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اس دوران 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 27 کے دام مستحکم رہے