پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے:عظمی بخاری

  خواتین کا تحفظ وزیراعلی مریم نواز کی پہلی ترجیح اور ان کی ریڈ لائن ہے:وزیراطلاعات پنجاب
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  پنجاب میں جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے جو حکومت کی موثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔  اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا  وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بہتر حکمت عملی کی بدولت صوبے میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے، جرائم میں کمی لانے میں سی سی ڈی اور پنجاب پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ خواتین کا تحفظ وزیراعلی مریم نواز کی پہلی ترجیح اور ان کی ریڈ لائن ہے، پنجاب پولیس کے ہر افسر اور اہلکار کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو سر اور جناب کہہ کر مخاطب کریں۔