1971ء کی پاک بھارت جنگ، مظلوم بہاری کمیونٹی پر بھارتی درندگی کا خونی باب

 اصل ذمہ دار بھارتی فوج ہی تھی ‘بہاری کمیونٹی آج بھی پاک فوج کے ساتھ، وفادار رہے گی‘امیرحسن
اسلام آباد(آن لائن)1971ء کی پاک بھارت جنگ، مظلوم بہاری کمیونٹی پر بھارتی درندگی کا خونی باب‘اپنے والد اور والدہ کی قربانی دیکر زندگی بچانے میںکامیاب ہونے والے امیر حسن نے لرزہ خیز داستان سنا دی اور کہا کہ بھارت نے دہشتگرد گروہ مکتی باہنی کو محبِ وطن پاکستانیوں کیخلاف بطور دہشتگرد ہتھیارکے طور پر استعمال کیا‘ 1971ء کے جرائم کی اصل ذمہ دار بھارتی فوج ہی تھی ‘امیر حسن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہاری کمیونٹی آج بھی پاک فوج کے ساتھ ہے اور آخری دم تک وفادار رہے گی۔امیرحسن کے مطابق 1971 کی پاک بھارت جنگ تاریخ کا وہ سیاہ ترین باب جس نے خطہ کو لہو میں نہلا دیا۔خطہ میں دہشتگردی کے فروغ اور تنظیموں کی سرپرستی میں بھارتی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ 1971 میں بھارت نے دہشتگرد گروہ مکتی باہنی کو محبِ وطن پاکستانیوں کیخلاف بطور دہشتگرد ہتھیارکے طور پر استعمال کیا۔بھارتی ایما پر سفاک مکتی باہنی نے نہتے پاکستانیوں، بالخصوص بہاری کمیونٹی پر بدترین اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔ بہاری کمیونٹی کے امیر حسن ،بھارتی حمایت یافتہ مکتی باہنی کے مظالم کے عینی شاہد ہیں