1971ء کا بیانیہ تبدیل مکتی باہنی کے کارندوں کو بھارت میں مسلح تربیت دی گئی سابق کمانڈر

ہمیں اپنے ہی ملک اور اپنے ہی بھائیوں کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا گیا‘مکتی باہنی کے کارندوں نے بے گناہ افراد کو قتل کیا
بھارت حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے نہیں کرے گا کیونکہ وہ ظاہر کرد ے گی اسے بنگلہ دیش پر قبضے کیلئے استعمال کیا گیا:زین العابدین

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی کے سابق کمانڈرکے انکشافات نے 1971 کی جنگ سے متعلق بیانیہ کو تبدیل کردیا ہے۔ 74 سالہ زین العابدین نے جو امریکی شہر پنسلونیا میں مقیم ہیں ،یوٹیوب چینل وائٹ نیوز بنگلہ سے انٹرویو میں  کہا  1971 نے جنوبی ایشیا کی تاریخ کا رخ بدل دیا تھا۔کمانڈر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے ہی ملک اور اپنے ہی بھائیوں کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا گیا۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا ہمارے آبا اجداد کی بے مثال قربانیوں اور جدوجہدکے بعد حاصل ہونیوالا ملک ہمیں لڑتے دیکھے گا۔انھوں نے انکشاف کیا  مکتی باہنی کے کارندوں کو بھارت میں مسلح تربیت دی گئی اور وہ بے گناہوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔زین العابدین نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بے دخلی، فرار اور بھارت میں قیام کے متعلق  کہا وہ وہاں نظر بند  اورحکومتی کنٹرول میں ہے، بھارت اسے رہا نہیں کرے گا کیونکہ وہ ظاہر کر دے گی کہ اسے بنگلہ دیش پر قبضے کیلئے استعمال کیا گیا۔سابق کمانڈر نے انکشاف کیا بطور مصنف دنیا کے سامنے "بھارت کا بدصورت چہرہ" بے نقاب کر رہا ہوں،وہ ایک دن ضرور ٹکڑے ٹکڑے ہو گا۔