اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی حکومت نے سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری کو طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔ اجلاس میں اہم قانون سازی اور اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس سینیٹ اجلاس میں اسلام آباد کی لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بھی اہم قانون سازی کی جائے گی جس کا مقصد شہر کی مقامی حکومتی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنا ہے۔