خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر ضروریات سے متعلق سمری گورنر کو ارسال

پشاور (آئی این پی)خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر ضروریات سے متعلق سمری گورنر کو ارسال کردی گئی۔سمری میں کہا گیا ہے کہ جنوبی اور ضم شدہ اضلاع کے لیے 120 فیصد سیکیورٹی چیلنج الائونس دیا جائے۔سمری کے مطابق دیگر آباد اضلاع میں بنیادی تنخواہ کا 100 فیصد سیکیورٹی چیلنج الانس جبکہ ہزارہ ریجن کے پولیس اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 75 فیصد سیکیورٹی چیلنج الائونس دیا جائے۔