لاہور میں بارش کے باعث لیسکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے‘بارش سے طویل خشک سالی اور بیماریوں کا خاتمہ ہوگا:ماہرین
لاہور(سپیشل رپورٹر‘مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، لاہور میں بھی بادل برس پڑے، ایبٹ روڈ، لکشمی، گوالمنڈی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہو گئی۔شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، بارش کے باعث لیسکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی‘مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ میں ہلکی بارش ہوئی، میاں چنوں، خانیوال، بہاولپور، احمد پور شرقیہ اور رحیم یار خان میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے متعدد علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، زیارت، کان مہترزئی، مسلم باغ، توبہ کاکڑی اور توبہ اچکزئی میں بارش کے ساتھ برفباری بھی جاری ہے۔کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہوگیا، بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری شروع ہوگئی، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی‘خیبرپختونخوا میں بھی بارش ہوئی