کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے چیئرمین آباد حسن بخشی کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں کی فائرنگ سے بلڈر کا ملازم زخمی ہوا، کراچی میں بھتے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، جن کیخلاف کارروائی کی جائے۔مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نیبھتیکی پرچی دی اور اندرجاکرفائرنگ کر دی، ملزمان کی فائرنگ سے ملازم ساجد زخمی ہوا۔ایف آئی آر کے مطابق پرچی میں انٹرنیشنل نمبرلکھاتھا اور اسی نمبرپر رابطہ کرنیکی ہدایت کی گئی، مقدمیمیں دہشتگردی، بھتہ خوری اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیوکی مددسیملزمان کی تلاش اور کارروائی جاری ہے، فائرنگ کا واقعہ 13دسمبر کی صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا۔