قبضہ گروپ کی گھر گھس کر فائرنگ، میاں بیوی زخمی

دیپالپور (خصوصی رپورٹ)دیپالپور کے نواحی گاؤں تلہ کمبوہ میں مبینہ قبضے کی کوشش کے دوران چار مسلح افراد نے مبینہ طور پر محنت کش میاں محمد تاج کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں محنت کش میاں محمد تاج اور اس کی بیوی شمیم بی بی شدید زخمی ہو گئے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق چاروں مسلح افراد نے گھر پر مبینہ قبضے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی محمد تاج اور شمیم بی بی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کی تشویشناک حالت کے باعث انہیں ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔