بھتہ خوروں کی سکول پرفائرنگ

 موٹر سائیکل سواردوملزمان نے اے وی گرلزسکول کے گیٹ پر برسٹ فائر کیا، 50لاکھ بھتہ مانگا تھا،مالک خرم دلاور
 لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقے میں مبینہ بھتہ خوروں نے اے وی گرلز ہائی سکول پر فائرنگ کردی۔بھتہ خوروں نے سکول مالک خرم دلاور سے50 لاکھ روپے مبینہ بھتہ مانگا۔خرم دلاور خان نے بتایا کہ بھتہ مانگنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔بھتہ خوروں نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں سکول پر فائرنگ کی۔سکول پر فائرنگ کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے سکول پر فائرنگ کی،فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں ،فائرنگ کرنے والے دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ملزمان نے سکول کے گیٹ پر پورا برسٹ فائر کیا۔