کراچی(آئی این پی )پاکستان رینجرز سندھ اور ایس آئی یو پولیس نے نیو کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن میں دوبھتہ خوروں کوگرفتارکرلیا۔کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی،اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے ، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد کاشف گجراتی اور یاسر عرف درویش کے نام سے ہوئی،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمدکرلیاگیا۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ہے،گروہ ضلع سینٹرل اور ملحقہ علاقوں میں کاروباری افراد اور بلڈرز کو بھتے کے لئے دھمکیاں دینے میں ملوث ہے، بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے کے متعدد واقعات میں گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے