جاں بحق ہونیوالوں میں 23سالہ حسنین،20سالہ عمر ،22سالہ علی حسن،21سالہ وسیم شامل،ٹراما سنٹر منتقل
پھول نگر (نمائندہ خصوصی)ہیڈبلوکی روڈ بونگہ بلوچہ نجی فیکٹری کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل سواروں کے ٹکرانے سے ہولناک حادثہ میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق۔پھول نگر کے نواحی گاؤں بونگہ بلوچہ نجی فیکٹری کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل سواروں کی سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سے ٹکرانے سے ہولناک حادثہ کا شکار۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جانبحق ہونے والے افراد جن کی شناخت 23سالہ حسنین ، 20 سالہ عمر اور 22 سالہ علی حسن کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق پھول نگر کے نواحی گاؤں بلوکی سے تھا جبکہ چوتھے افراد کی شناخت 21سالہ وسیم کے نام ہوئی جو کہ پھول نگر شہر کا رہائشی بتایا گیاہے زخمی دونوں افراد کی شناخت 40 سالہ نیاز اور 35 سالہ خالد کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق بھی پھول نگر کے نواحی گاؤں بلوکی سے ہے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹرامہ سنٹرپھول نگر میں منتقل کردیا۔اور چاروں جانبحق افراد کی تمام ڈیڈباڈیز کو بھی ضروری کاروائی کے لئے ٹرامہ سنٹر پھول نگر میں منتقل کردیا گیا۔