بلوچستان میں 78 ہزارآپریشنز‘ کاروائیوں میں 707 دہشت گرد مارے گئے

کوئٹہ (آن لائن) ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ و قبائلی امور حمزہ شفقات اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ نے کہا ہے کہ امسال بلوچستان میں 78 ہزار آئی بی اوز کیے گئے جبکہ دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں میں 707 دہشت گرد مارے گئے جبکہ کاروائیوں کے دوران 202 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 280 شہری بھی جاں بحق ہوئے اور خاران میں کاروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس کی نسبت رواں برس حکومت سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتر حکمت عملی کے ذریعے سیکیورٹی فورسز پر حملے کم ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے عوام پر حملے شروع کیے گئے