بلوچستان :سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

 پہرود میں19اور 20جولائی کی درمیانی شب آپریشن کیا گیا ،چاردہشتگردمارے گئے، فتنہ الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار بھی برآمدکرلیے گئے
 قلات میں آپریشن کے دوران 4دہشتگرد مارے گئے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد بھی برآمد،ترجمان پاک فوج
قلات (آئی این پی ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پہرود اور قلات میں آپریشن کر کے فتنہ الہندوستان 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قلات میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ قلات میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے۔دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد جبکہ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔دوسری جانب بلوچستان کے علاقے پہرود میں بھی سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب آپریشن کیا گیا ، دہشتگردوں سے فتنہ الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ علاقے میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فتنہ الہندوستان نے حالیہ عرصے میں معصوم پاکستانیوں پر دہشت گردانہ حملے کیے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔