انڈونیشیا میں 7.7 شدت کے زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جس سے امدادی اور تلاش کے آپریشنز میں مشکلات کا سامنا ہے۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ممکن ہے۔ زلزلے کے تین گھنٹے بعد سونامی وارننگ واپس لے لی گئی ہے، حالانکہ قبل ازیں ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ اور سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی تھی، اور متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ امدادی ٹیمیں ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو نکالنے اور نقصان کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔