پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر شہریوں میں گہری تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
اس وقت پٹرول کی قیمت 327 روپے 99 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 388 روپے 51 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کے لیے حکومت کو فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم کرنے چاہئیں۔شہریوں کا یہ بھی موقف ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بغیر ملک میں مہنگائی کے خلاف مؤثر اقدامات ممکن نہیں، اس لیے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائے تاکہ روزمرہ زندگی پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔
اس صورتحال نے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے اور حکومت سے جلد اقدام کی توقع کی جا رہی ہے۔