امراض قلب سے بیماریوں سے آئندہ 5 سالوں میں موت کا خطرہ 50 فیصدزیادہ ہو سکتا ہے۔
شکاگو (آئی این پی) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بچوں کو 7 سال کی عمر سے پابندی سے اپنا بلڈ پریشر مانیٹر کرنا چاہیے تاکہ زندگی کے وسط میں مہلک امراض قلب کی روک تھام ہوسکے۔اس حوالے سے شکاگو میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ 7 سال کی عمر سے ہائی بلڈ پریشر کے شکار بچوں میں امراض قلب سے ہونے والی بیماریوں سے آئندہ 5 سالوں میں موت کا خطرہ 50 فیصد تک زیادہ ہو سکتا ہے۔اس وقت نیشنل اسکریننگ پروگرام کے تحت برطانیہ میں روز مرہ بنیادوں پر بچوں کا بلڈ پریشر چیک نہیں کیا جاتا۔ تاہم محققین کا کہنا تھا کہ انکی تحقیق سے بچوں کے بلڈ پریشر چیک کرنے کی اہمیت کا پتہ چلا تاکہ ان میں ابتدا ہی سے صحت مندی پر مبنی عادات ڈیولپ کیے جاسکیں۔اس تحقیقی ٹیم نے 38 ہزار ایسے بچوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا جو کہ سات برس کی عمر سے بلڈ پریشر چیک کررہے تھے جو کہ ایک طویل مدتی امریکی تحقیق کا حصہ تھا