پلاسٹک شاپنگ بیگز بنانے والی فیکٹریوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

 غیر معیاری پلاسٹک بنانے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے ہر ضلع میں  کمیٹیاں قائم کی جائیں گی

لاہور(دانش منیر)سنگل یوز پلاسٹک پراڈکشن اینڈ کنزمپشن قانون 2023 میں ترمیم کردی گئی۔۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی،کمیٹی میں بارہ محکموں کے افسران شامل کیے جائیں گے،متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر کمیٹی کا چئیرپرسن ہوگا ،پلاسٹک شاپنگ بیگز بنانے والی فیکٹریوں کی رجسٹریشن کیجائے گی، رجسٹریشن فیس میں ردو بدل بھی کردیا گیا ہے۔کمیٹی شاپنگ بیگ بنانے والوں کو قوانین کے تحت معاونت فراہم کرے گی، پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال میں کمی کیلئے کمیٹی عوام کو آگاہی فراہم کرے گی، کمیٹی پلاسٹک شاپنگ بیگز کیمتبادل کو فروغ دے گی،کمیٹی مسلسل عوامی نمائندوں کیساتھ رابطے میں رہے گی ، غیر معیاری پلاسٹک شاپنگ بیگز بنانیوالوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی