اراضی تنازع پر 30سالہ شہری قتل ،5زخمی

ہیئر کے علاقے جاہمن میں لڑائی جھگڑا،ملزموں نے قاسم کو چھریاں مار دیں ، مقدمہ درج 
لاہور(کرائم رپورٹر) ہیئر کے علاقے جاہمن میں اراضی تنازع پر لڑائی جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے 30 سالہ قاسم جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئیپولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہیئر غلام حسن رندھاوا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم غلام مصطفیٰ سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں غلام مصطفیٰ، علی رضا، اویس اور اسلم سمیت دیگر شامل ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے، جبکہ مقتول قاسم کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی۔قائم مقام ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کے مطابق مقتول کی والدہ کی مدعیت میں غلام مصطفیٰ، محمد اسلم، اویس، ریاض، علی رضا سمیت دیگر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔