لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے پاس سگیاں روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق 30 سالہ رضوان علی شرقپور شریف کا رہائشی تھاحادثے کا باعث بننے والا ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرارہوگیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی