موٹرسائیکل جنگلے سے ٹکرا گئی ، نوجوان ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)یادگار کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی، ریسکیو حکام کے مطابق موٹر سائیکل سڑک کنارے لگے جنگلے سے ٹکرا گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تاہم حادثے میں 38 سالہ وقاص علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق شخص کی لاش میو ہسپتال منتقل کردی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی