لاہور میں بادل برسانے کا امکان، بارش کی پیشگوئی

لاہور میں بادل برسانے کا امکان، بارش کی پیشگوئی

لاہور میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے، موسم جزوی ابر آلود ہوگیا ہے، جس سے شہریوں میں خوشگوار تبدیلی کا احساس پیدا ہوگیا ہے۔

 شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور میں بارش کے امکانات 20 فیصد ہیں، اور بادلوں کی موجودگی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ ہونے کے باعث حبس کی شدت بھی برقرار ہے، جس سے شہریوں کو گرمی اور حبس کا سامنا ہے۔ شہر میں ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو موسم کی صورتحال کو متاثر کر رہی ہیں۔دوسری جانب، پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں بارش کا امکان ہے، جس سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکنہ آفات سے بچاؤ کے لیے تیار رہیں۔

موسمی صورتحال کے پیش نظر، شہریوں کو ہلکی پھلکی بارش کے لیے تیار رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بارش کے باعث شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے امکانات بھی ہیں، جس سے ٹریفک میں خلل کا خدشہ ہے۔ عوام کو محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئیوں سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔