محکمہ موسمیات کے مطابق بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل چکا ہے جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا آغاز ہو گیا ہے۔
اس تبدیلی کے باعث سردی میں اضافے کا امکان ہے، اور دھند کی شدت میں بھی اضافے کی توقع ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی خشک موسم کی حالت برقرار ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں دھند کی شدت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کچھ علاقوں میں بارش ہوئی ہے، جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔