پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم داخل، مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم داخل، مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اور پوٹھوہار ڈویژن سمیت متعدد علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کی توقع ہے۔مری، گلیات، اور گرد و نواح میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 12، سکردو، استور، اور گوپس میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ کوئٹہ، زیارت، پشین، اور قلعہ عبداللہ میں چند مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔