چین میں پاکستانی سفارتخانے میں جشنِ آزادی کی تقریب، قومی پرچم لہرایا گیا

  بانیان پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش  ، تصویری نمائش اور طلبہ کی سبق آموز پرفارمنس
بیجنگ(آئی این پی )پاکستانی سفارتخانہ چین  نے ارض پاک کا 79واں جشن آزادی قومی جوش و جذبے اور پروقار انداز میں منایا۔اس موقع پر سفارتخانے کی عمارت میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی برادری سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔تقریب کے آغاز پر ناظم الامور اعزاز خان نے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے یومِ آزادی سے متعلق خصوصی پیغامات بھی حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے۔صدر اور وزیراعظم کے پیغامات میں تحریکِ آزادی کے دوران دی جانے والی بے مثال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ بالخصوص قائداعظم محمد علی جناح کی دوراندیش قیادت اور ان کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے قیامِ پاکستان کے تاریخی سفر کو اجاگر کیا گیا