پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی تقریب، ناظم الامور نے قومی پرچم لہرایا

نئی دہلی (آئی این پی ) پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم لہرایا۔نئی دہلی میں یوم پاکستان پر منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، اور پاکستانی ناظم الامور نے اہل پاکستان اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو مبارک دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔