یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا،چارافراد گرفتار

ایتھنز(آئی این پی )   شام میں بشارالاسد کی دہائیوں سے جاری حکومت کے خاتمے کے بعد باغیوں کے حامیوں کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں جشن   جاری  ہے ۔یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی شامی باغیوں کے حامی شام کے سفارت خانے میں داخل ہوگئے اور چھت پر باغیوں کا پرچم لہرا دیا۔پولیس کی جانب سے ان افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی اور سفارت خانے کے کمپائونڈ میں داخل ہو کر 4 افراد کو حراست میں لے لیا