وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت: خیبر پختونخوا میں این ڈی ایم اے کے ذریعے فوری امدادی کارروائیاں جاری رکھیں

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت: خیبر پختونخوا میں این ڈی ایم اے کے ذریعے فوری امدادی کارروائیاں جاری رکھیں

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر این ڈی ایم اے سے فوری رابطہ کیا اور بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایات دے دیں۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو کہا کہ خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں اور صوبائی حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔