پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی متوقع تاریخ کا اعلان

پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی متوقع تاریخ کا اعلان

ذرائع کے مطابق پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے، جس کا ممکنہ آغاز 10 نومبر سے ہوگا۔

 اس ایونٹ کا فائنل 25 نومبر کو کھٹمنڈو یا بنگلورو میں کھیلنے کی تجویز ہے۔ویمنز ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے دہلی اور بنگلورو میں ہوں گے، جبکہ پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز نیپال میں کھیلے گی۔ سیمی فائنل کے حوالے سے منصوبہ بندی کے مطابق ایک سیمی فائنل بنگلورو اور دوسرا کھٹمنڈو میں کرانے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ٹیم فائنل تک پہنچتی ہے تو فائنل کھٹمنڈو میں ہوگا، جبکہ پاکستان ٹیم کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل بنگلورو میں کرانے کی تجویز ہے۔اس ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ میچز کا حتمی شیڈول انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (IBCA) کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں عالمی سطح پر اپنا کھیل پیش کریں گی، جس سے خواتین بلائنڈ کرکٹرز کو عالمی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔