اسرائیلی حملوں میں مزید 16 فلسطینی شہید، بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 239 تک پہنچ گئی

اسرائیلی حملوں میں مزید 16 فلسطینی شہید، بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 239 تک پہنچ گئی

غزہ: غزہ میں نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اور آج صبح سے شروع ہونے والے حملوں میں مزید 16 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شہداء میں امدادی مراکز پر اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بننے والے 5 افراد بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، غزہ میں مزید 4 افراد غذائی کمی کے باعث انتقال کر گئے، جس کے بعد بھوک سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 239 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 106 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک مجموعی طور پر 61,776 فلسطینی شہید اور 154,906 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔