غزہ میں سرد موسم ، ٹھنڈ کی شدت سے 7 ماہ کی شیر خوار بچی جاں بحق

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل نے اقوام متحدہ کی عمارت مسمار کردی 
 فلسطینی بچوں کے ایک فٹبال کلب کو بھی مسمار کیے جانے کا خطرہ لاحق  ہے
غزہ،تل ابیب(آئی این پی)اسرائیلی بمباری کا شکار غزہ میں شدید سردی کی وجہ سے فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، ٹھنڈ کی شدت سے 7 ماہ کی شیر خوار بچی جاں بحق  ہوگئی۔غیرملکی میڈیارپورٹ  کے مطابق  غزہ میں شدید ٹھنڈ سے جاں بحق بچوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ موسم سرما میں بنیادی سہولیات سے محروم لاکھوں فلسطینی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھی جاری  ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقے میں توسیع  کردی گئی جبکہ خان یونس کے شمال مشرقی علاقوں سے فلسطینیوں کو نکلنے کا حکم دے دیا  ۔  مقامی رہائشیوں کے مطابق   الرقیب محلے میں خیموں اور جزوی طور پر تباہ گھروں میں رہنے والے خاندانوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے پمفلٹس گرائے گئے۔ پمفلٹس میں عربی، عبرانی اور انگریزی زبان میں لکھا تھا کہ علاقہ اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے اور فوری انخلا کیا جائے۔رہائشیوں اور حماس کے ایک ذریعے کے مطابق جنگ بندی کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ اس نوعیت کے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں