اسلام آباد(آئی این پی )دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کا 30 واں یوم پیدائش اتوار کو منایا گیا ۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں تاریخ رقم کرنے والی ارفع کریم فیصل آباد کے نزدیکی گائوں رام دیوالی میں 2 فروری 1995 کو پیدا ہوئیں۔ غیر معمولی ذہانت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر ارفع کریم نے صرف 9 سال کی عمر میں 2004 میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن کر سب کو حیران کر دیا۔اس موقع پر ان کی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ ملاقات بھی ہوئی۔ ارفع کریم نے اپنے ملک میں تعلیم اور جدیدیت کے فروغ کیلئے کام کیا۔ارفع کریم کی کامیابیوں کے اعزاز میں لائل پور میوزیم میں ان کی ذاتی اشیا نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں، جن میں وہ لیپ ٹاپ بھی شامل ہے جس پر انہوں نے مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن حاصل کی ان کے ذاتی نوٹس دستاویزات اور دیگر اشیاء بھی میوزیم کا حصہ ہیں۔