ارفع کریم رندھاوا کا31واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

 جہانیاں‘جڑانوالہ(خصوصی رپورٹ)پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کا31واں یوم پیدائش (آج)2فروری پیر کو منایا جائے گا ۔محض نو برس کی عمر میںمائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم 2 فروری 1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیںاس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی۔ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری2012ء کو انتقال کر گئیں۔