جرمانوں کے 90کروڑ ’’غائب‘‘

موٹر ویز پولیس نے جرمانے کیے، کنٹریکٹر نے وصول کیے ،جون 2024تک رقم نہیں دی گئی:آڈیٹر جنرل رپورٹ 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے کنٹریکٹرز کی جانب سے موٹر ویز اور ہائی ویز پر اوور لوڈنگ جرمانے کے 90 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے ، آڈیٹر جنرل پاکستان نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر ویز پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو کنٹریکٹرز سے یہ رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2025- 2024 کے مطابق مالی سال 2024-2023 میں این ایچ اے اور موٹر وے پولیس نے اوورلوڈنگ پر 1 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ روپے کے چالان کیے تھے، یہ رقم این ایچ اے کے کنٹریکٹرز نے وصول کی تاہم جون 2024 تک 90 کروڑ روپے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر ویز پولیس کو نہیں دیئے گئے۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر ویز پولیس کے مطابق مذکورہ رقم این ایچ اے کا شیئر ہے تاہم رقم جمع کرانے کے لیے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے۔