کویت میں زہریلی شراب سے 13 ہلاکتیں، 21 افراد کی بینائی متاثر

کویت میں زہریلی شراب سے 13 ہلاکتیں، 21 افراد کی بینائی متاثر

کویت میں میتھانول ملی شراب پینے کے نتیجے میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران کم از کم 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 21 افراد نابینا ہوگئے یا ان کی بصارت شدید متاثر ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ متاثرین میں سے 50 افراد کو فوری طور پر ڈائلیسس (گردوں کی صفائی) کی ضرورت پیش آئی، جب کہ 31 مریضوں کو مصنوعی سانس کے آلات پر منتقل کیا گیا۔رپورٹس میں کہا گیا کہ زہریلی شراب سے متاثرہ تمام افراد ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن ہیں جو کویت میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔خیال رہے کہ کویت میں 1964 سے شراب کی درآمد، تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی ہے، تاہم غیر قانونی طور پر شراب کی خرید و فروخت بدستور جاری رہتی ہے، جو اس قسم کے مہلک واقعات کا سبب بنتی ہے۔