کویت: ڈرون حملے سے پاور اسٹیشن متاثر، کئی علاقوں میں بجلی معطل

کویت: ڈرون حملے سے پاور اسٹیشن متاثر، کئی علاقوں میں بجلی معطل

کویت میں ڈرون حملے کے باعث پاور اسٹیشن کی 7 ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائنیں متاثر ہو گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

کویت کی وزارت بجلی کے مطابق واقعے کے بعد فنی ٹیمیں فوری طور پر متحرک کر دی گئی ہیں اور متاثرہ لائنوں کی مرمت اور بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ وزارت نے یقین دلایا کہ بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کی جائے گی اور صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں لانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔