بھارت: ناگالینڈ میں مبینہ زہریلی شراب سے 19 افراد ہلاک

بھارت: ناگالینڈ میں مبینہ زہریلی شراب سے 19 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست ناگالینڈ کے دو اضلاع میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مشتبہ ملاوٹ شدہ شراب کی تقریباً 3 ہزار بوتلیں ضبط کرلیں۔رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 19 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے واقعے کی وجوہات اور شراب میں مبینہ ملاوٹ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔