ویسٹ انڈیز دورے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کی مشاورت شروع

ویسٹ انڈیز دورے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کی مشاورت شروع

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کی مشاورت شروع ہو گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق، سلیکٹرز نے ساجد خان اور نعمان علی کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صائم ایوب کی انجری کے باعث امام الحق کی ٹیم میں واپسی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران ویسٹ انڈیز کی پچز کے مطابق، قومی سلیکشن کمیٹی نے سپن پچز بنانے کی ہدایت دی ہے۔ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ سلیکشن کمیٹی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم کا اعلان ساؤتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد کرے گی۔