عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کو تسلیم کیا:وزیر خزانہ

عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کو تسلیم کیا:وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور ہماری معاشی سمت درست ہے۔

 انہوں نے یہ گفتگو اسلام آباد میں وفاقی وزرائے کی پریس کانفرنس کے دوران کی۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے، جس سے ملک کی اقتصادی حالت میں بہتری کی نشاندہی ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ بھی پاکستان کے معاشی استحکام کی تصدیق ہے، اور پالیسی ریٹ میں کمی کے اقدامات سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے زور دیا کہ حکومت کی معاشی سمت درست ہے اور ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے جاری اصلاحات سے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔