معرکہ حق کے بعد جشن آزادی پر خوشی دگنی ہے:شازیہ مری

 قائدین کو سلام جن کی قربانیوں سے پاکستان وجود میں آیا: ترجمان پی پی  پارلیمنٹیرینز
اسلام آباد(آن لائن)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی پر پاکستان کو آگے لے کر بڑھنے کا عزم کرتے ہیں، یہ دن ہمیں جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، معرکہ حق کی کامیابی باعث فخر ہے،قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت، عزم اور بھرپور اتحاد دکھایا۔ایک ویڈیو پیغام میں شازیہ مری نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو 78واں یوم آزادی مبارک، قائداعظمؒ اور تحریکِ پاکستان کے تمام کارکنان کو خراجِ عقیدت، قائدین و بزرگوں کو سلام جن کی قربانیوں سے پاکستان وجود میں آیا،معرکہ حق کے بعد جشن آزادی پر خوشی دگنی ہے، جشنِ آزادی پر پاکستان کو آگے لے کر بڑھنے کا عزم کرتے ہیں، شازیہ مری نے کہا کہ یہ دن ہمیں جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، معرکہ حق کی کامیابی باعث فخر ہے