دنیا کی کوئی طاقت مقبوضہ کشمیر کی عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتی،شازیہ مری

 بھارتی بربریت سات دہائیوں میں بھی کشمیریوں کے حوصلے پست نہ کر سکی،یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام 
اسلام آباد(آن لائن)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارتی بربریت سات دہائیوں میں بھی کشمیریوں کے حوصلے پست نہ کر سکی، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔یومِ یکجہتی کشمیر پر پیغام میں  مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر قرار دینا شہید بھٹو اور بینظیر بھٹو کا تاریخی فیصلہ تھا، مقبوضہ کشمیر میں عالمی برادری کی خاموشی انسانی حقوق کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے،  پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی آزادی، وقار اور انصاف کی جدوجہد میں ساتھ کھڑی ہے۔ شازیہ مری  نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت مقبوضہ کشمیر کی عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتی