پاکستان کے 79ویں جشنِ آزادی کا شاندار ٹیزر لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے  79ویں جشنِ آزادی کی تقریبات کو بھرپور جوش و جذبے سے منانے کے لیے خصوصی ٹیزر لانچ کردیا گیا۔ ٹیزر میں قوم کو آزادی کی خوشیوں میں بھرپور شرکت، سبز ہلالی پرچم بلند کرنے اور ملی یکجہتی کے عزم کے ساتھ جشن آزادی منانے کی دعوت دی گئی ہے۔ٹیزر کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ چلو پھر سے مسکرائیں، شبِ آزادی کی رونق کو مزید بڑھائیں اور ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھام کر پرچم کشائی کی تقریبات میں شریک ہوں