ثنا یوسف قتل کیس: ٹرائل کورٹ پر اعتماد نہ کرنے پر ملزم کی درخواست کا فیصلہ محفوظ

ثنا یوسف قتل کیس: ٹرائل کورٹ پر اعتماد نہ کرنے پر ملزم کی درخواست کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ٹرائل کورٹ پر عدم اعتماد کے معاملے پر ملزم عمر حیات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔  
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں عدالت میں سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار وکیل، سٹیٹ کونسل، اور مدعی مقدمہ کے وکیل سردار محمد قدیر پیش ہوئے۔  وکیل ملزم نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ فائل کر دی گئی ہے اور مطالبہ کیا کہ جرح کا عمل دوبارہ کیا جائے کیونکہ انہیں ٹرائل کورٹ پر اعتماد نہیں۔  وکیل مدعی نے کہا کہ 10 ماہ سے کیس چل رہا ہے، مگر صرف دو گواہان پر جرح مکمل ہوئی ہے، اور عدالت نے بھی تفصیلی فیصلہ دیا تھا۔  عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، اور واضح کیا کہ ٹرائل کورٹ ماڈل کورٹ ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں۔