فلپائن کے صدر نے صحت سے متعلق افواہوں کی تردید میں پریس کانفرنس کے دوران جمپنگ جیکس کر دکھائے

فلپائن کے صدر نے صحت سے متعلق افواہوں کی تردید میں پریس کانفرنس کے دوران جمپنگ جیکس کر دکھائے

فلپائن کے صدر Ferdinand Marcos Jr نے اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے عوام کے سامنے اپنی فٹنس کا مظاہرہ کیا۔

68 سالہ صدر نے پریس کانفرنس کے دوران جمپنگ جیکس کیے اور دفتر کے باہر ہلکی دوڑ بھی لگائی۔انہوں نے کہا کہ ان کی بیماری یا معذوری سے متعلق خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔صدر مارکوس نے تنقید کرنے والوں کو چیلنج کیا کہ وہ ان کے ساتھ آ کر ورزش کریں تاکہ حقیقت واضح ہو جائے۔اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ان کی صحت اور حتیٰ کہ وفات سے متعلق افواہیں بھی پھیل گئی تھیں۔بعد میں انہوں نے وضاحت دی تھی کہ انہیں پیٹ کی تکلیف ہوئی تھی، جو ذہنی دباؤ اور عمر کی وجہ سے تھی، جس پر وہ علاج کے لیے اسپتال گئے تھے۔
صدر مارکوس نے اپنی صحت کے بارے میں افواہوں کو عملی طور پر رد کرتے ہوئے عوامی سطح پر فٹنس کا مظاہرہ کیا تاکہ ان دعوؤں کو غلط ثابت کیا جا سکے۔