ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پاکستان کے صدر بننے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کوئی بھی بات حقیقت پر مبنی نہیں ہے اور اس قسم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل کے سوال پر، لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس بار بھارت کے مشرقی سرحد سے حملہ شروع کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اندرونی گہرائی سے حملہ کرے گا، اور بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور بھارت کو کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انٹرویو میں ان کا یہ موقف واضح ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی اور دفاعی حکمت عملی کے تحت بھرپور تیار ہے۔