یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے غریب اور کم آمدنی والے طبقے کو مالی مشکلات کا سامنا

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے غریب اور کم آمدنی والے طبقے کو مالی مشکلات کا سامنا

 یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے باعث دیہاڑی دار اور کم آمدنی والے طبقے کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

شہری بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے منتظر ہیں۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی دستیابی ختم ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے گھریلو بجٹ مزید متاثر ہو رہا ہے۔  ذرائع کے مطابق، مارکیٹ میں گھی کی قیمتیں درجہ اول 590 روپے فی کلوگرام، درجہ دوم 540 روپے، اور درجہ سوم 470 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہیں۔اسی طرح، چینی کی قیمت 160 سے 170 روپے فی کلوگرام کے درمیان ہے، جس سے عام صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔  
چاول کی مختلف اقسام بھی مہنگی ہو گئی ہیں، جن کی قیمت 320 سے 630 روپے فی کلوگرام کے درمیان ہے۔  معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ، بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے کم آمدنی والے طبقے پر بڑا دباؤ پڑ رہا ہے، اور شہریوں نے حکومت سے ریلیف اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔