بھارت کے بنگلورو میں ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس 2 مکانات ہیں جن کی مجموعی مالیت 4 سے 5 کروڑ روپے ہے، اور یہ ہر ماہ 2–3 لاکھ روپے کرایہ دیتے ہیں۔
علاوہ ازیں، وہ ایک ٹیکنالوجی کمپنی میں حصص بھی رکھتا ہے۔یہ معلومات سوشل میڈیا صارف آکاش آنندنی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی، جس میں بتایا کہ انہوں نے رکشہ ڈرائیور کے ایپل واچ اور ایئر پوڈس دیکھ کر بات چیت شروع کی۔ آکاش کے مطابق آٹو ڈرائیور صرف ویک اینڈ پر رکشہ چلاتا ہے، کیونکہ اس نے اپنی کمائی کی شروعات اسی سے کی تھی۔سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ پر حیرت کا اظہار کیا اور اس پر شک ظاہر کیا، تاہم آکاش نے وضاحت دی کہ یہ حقیقت پر مبنی ہے اور انکشافات نے سوشل میڈیا پر شدید دلچسپی پیدا کی۔