پنجاب راشن کارڈ پروگرام پر 43 ارب 20 کروڑ روپے خرچ کا امکان

پنجاب راشن کارڈ پروگرام پر 43 ارب 20 کروڑ روپے خرچ کا امکان

وزیراعلیٰ پنجاب راشن کارڈ پروگرام کے رواں مالی سال کے اخراجات 43 ارب 20 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے پروگرام کے مجموعی اخراجات سے متعلق حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران راشن کارڈ پروگرام کے تحت ہر ماہ 12 لاکھ مستحق افراد مستفید ہوں گے، جبکہ ہر مستحق فرد کو راشن کی خریداری کے لیے ماہانہ 3 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔دستاویز کے مطابق پنجاب حکومت پروگرام کے اخراجات میں 21 ارب 60 کروڑ روپے فراہم کرے گی، جبکہ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن اور ورکرز ویلفیئر فنڈ بھی مجموعی طور پر 21 ارب 60 کروڑ روپے فراہم کریں گے۔