ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ جلد ختم ہونے کے قریب ہے اور حالات معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ “میرا خیال ہے جنگ ختم ہونے کے بہت قریب ہے” اور ایران معاہدہ کرنے میں شدید دلچسپی رکھتا ہے۔ ان کے مطابق آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر امریکی اقدامات نہ ہوتے تو ایران جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا۔ ان کے بقول امریکی کارروائیوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے، تاہم سفارتی سطح پر معاہدے اور جنگ بندی کی امیدیں بھی موجود ہیں۔