سروسز ہسپتال میں پرائیویٹ رومز کا افتتاح

لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال لاہور میں پرائیویٹ رومز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر زوہرہ خانم، پروفیسر اسد اسلم خان، ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری، پروفیسر شہزاد انور و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ تقریب کے دوران سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹرز و سٹاف کو تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق ہسپتالوں کے حالات میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے۔